تاریخی مسجد بلاک 1 کی بحالی پر کمشنر کے اعزاز میں تقریب

تاریخی مسجد بلاک 1 کی بحالی پر کمشنر کے اعزاز میں تقریب

سی او میونسپل کارپوریشن دیگر کی بھی شرکت،مہمانوں کو شیلڈ پیش کی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی پہلی اور تاریخی مسجد بلاک نمبر1 کو کئی دہائیوں بعد اس کی اصل حالت میں بحال کرنے پر مسجد انتظامیہ کی جانب سے کمشنر جہانزیب اعوان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد، ایم او ریگولیشن زویا بلوچ اور انکروچمنٹ انسپکٹر علی عمران کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مسجد انتظامیہ کی جانب سے معزز مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسجد انتظامیہ نے کہا کہ جامعہ مسجد بلاک نمبر ای ک سرگودہا شہر کی قدیم ترین مذہبی عبادت گاہ ہے ، جس کی بنیاد 1899 میں رکھی گئی جبکہ 1904 میں اس وقت کے شاہ پور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین نے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسجد سرگودہا کے ابتدائی تاریخی دور کی ایک اہم نشانی ہے ، کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی اور مذہبی مقامات صرف عبادت گاہیں نہیں بلکہ ہماری تہذیبی شناخت اور ورثہ ہیں۔ ان کا تحفظ اور اصل حالت میں بحالی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں