پولیس کی مؤثر حکمت عملی ،خوشاب میں جرائم کی شرح میں کمی

 پولیس کی مؤثر حکمت عملی ،خوشاب میں جرائم کی شرح میں کمی

خوشاب (نمائندہ دُنیا )سال 2025 میں خوشاب پولیس کی مؤثر حکمت عملی اور فعال کردار کے باعث ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

پولیس کے ضلعی دفتر جوہرآباد سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 کی نسبت ڈکیتی میں 50 فیصد، رابری میں 40 فیصد، گاڑیاں چھیننے اور سٹریٹ کرائم میں 35 فیصد، موٹر سائیکل چوری میں 25 فیصد، نقب زنی میں 24 فیصد اور قتل کے واقعات میں 29 فیصد کمی واقع ہوئی۔ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے مطابق خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں میں 59 فیصد اضافہ ہوا جبکہ منشیات اور اسلحہ کے خلاف مہم میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشاب پولیس نئے سال میں بھی جرائم کے خاتمے کے لیے مثالی کردار ادا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں