3پتنگ،ڈور اور2منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے
قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،ڈی پی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ لکسیاں پولیس کے ایس ایچ او فہد بلال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران کارروائی تین پتنگ فروشوں ریاض، احمد اور عرفان سے 226 پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں جبکہ منشیات فروش نصر اﷲ سے چرس 1 کلو 240 گرام اور منشیات فروش عارف سے شراب 100 لیٹر برآمد کر لی ، منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ، اس موقع پر ڈی پی او صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، کسی کو بھی معصوم شہریوں کی رگوں میں زہر گھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔