پولیس نامساعد حالات میں شہریوں کی خدمت کیلئے کوشاں :خالد حسین تارڑ

پولیس نامساعد حالات میں شہریوں کی  خدمت کیلئے کوشاں :خالد حسین تارڑ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس خالد حسین تارڑ نے کہا کہ پولیس نامساعد حالات کے باوجود شہریوں کی خدمت میں کوشاں ہے ۔ پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں۔

انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پولیس کا ہر سپاہی اپنے محاذ پر چوکنا ہے ۔ لاتعداد شہادتوں کے باوجود پولیس کے حوصلے خدمت کے لیے بلند ہیں۔ امن قائم کرنے کے لیے پولیس کا ہرجوان سر سے کفن باندھے ہوئے ہے ۔ ہمیں حسن اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے اخلاق سے دل جیتے جاتے ہیں اور حالات بدل سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں