رمضان کے موقع پر خصوصی دینی محافل کا اہتمام
بھیرہ(نامہ نگار )جامع مسجد رحمانیہ اہلحدیث لاری اڈہ بھیرہ میں ماہِ رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی دینی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ان محافل میں فضیلت الشیخ مولانا قاری عبدالواجد سلفی خصوصی خطاب کریں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ ان بیانات میں عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ، ردِ شرک و بدعات، سیرت النبیؐ اور نیکی و تقویٰ جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی، جبکہ قرآن و سنت کی روشنی میں اصلاحِ احوال اور دینی رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔انتظامیہ کے مطابق جامع مسجد رحمانیہ اہلحدیث میں روزانہ 50روزہ داروں کیلئے افطاری کا بھی باقاعدہ اہتمام کیا گیا ہے ۔