رمضان رحمت کے نزول، بخشش و مغفرت اور جہنم سے آزادی کا مہینہ، میاں عامر عطابھٹہ

رمضان رحمت کے نزول، بخشش  و مغفرت اور جہنم سے آزادی کا  مہینہ، میاں عامر عطابھٹہ

شاہ پورصدر (نامہ نگار ) سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن شاہ پور میاں عامر عطابھٹہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمت کے نزول، بخشش و مغفرت اور جہنم سے آزادی کا مہینہ ہے ۔ یہ مقدس مہینہ ہمیں صبر، تقویٰ، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور معاشرے میں محبت و رواداری کو فروغ دینے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عبادات کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کی مدد اور فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔

انہوں نے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ مستحق خاندانوں کی دل کھول کر معاونت کریں تاکہ کوئی بھی شخص سحری و افطار سے محروم نہ رہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بابرکت مہینے میں باہمی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنی چاہئیں۔ آخر میں انہوں نے اہلِ اسلام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس ماہِ مقدس کی برکتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں