دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکر اگئے ، ٹھیکیدار زخمی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)تھل کے گاوں رنگپور میں لاری اڈہ چوک کے قریب دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکر اگئے ۔
حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار ٹھیکیدار فوجی محمد رمضان عرف گیلا بگھور زخمی ہوگیا۔ مضروب گیلا بگھور کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نور پور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔