نجی کالج کمرمشانی میں انٹرٹینمنٹ تقریب کا پروقار انعقاد

نجی کالج کمرمشانی میں انٹرٹینمنٹ  تقریب کا پروقار انعقاد

میانوالی (نامہ نگار)نجی کالج کمرمشانی میں انٹرٹینمنٹ تقریب کا پروقار انعقاد ہوا اساتذہ و طلبہ اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے افراد نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی کالج کمرمشانی کی جانب سے منعقد کی گئی یہ شاندار تقریب طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی پرفارمنس کے ذریعے خود اعتمادی اور حوصلہ پیدا کرنے کے مقصد کے تحت سجائی گئی۔

اس تقریب نے نہ صرف طلبہ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیا بلکہ انہیں آگے بڑھنے ، سیکھنے اور بہتر انداز میں خود کو پیش کرنے کا حوصلہ بھی دیا۔اس خوبصورت محفل میں طلبہ کی محنت، تخلیقی صلاحیت اور شاندار پرفارمنس نے ماحول کو یادگار بنا دیا۔ ہمارا یقین ہے کہ ایسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کے اندر پوشیدہ ٹیلنٹ کو نکھارتے ہیں۔ اور انہیں مستقبل کے لیے مزید پُراعتماد بناتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں