ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے زبانی احکامات کی روشنی میں گھر خالی کرانے کے احکامات کالعدم
میانوالی (نامہ نگار ) ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی ،ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے زبانی احکامات کی روشنی میں گھر خالی کرانے کے احکامات لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ ٹربیونل کو بھیج دیا۔
لاہور کی مقامی شہری (ہ-ی) نے جسٹس لا فرم/مسز نائلہ مشتاق احمد دھون اور مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ کے توسط سے زبانی مکان خالی کرائے جانے کے احکامات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میرٹ پٹیشن فائل کی تھی۔کمیٹی کے سامنے موجود تمام پروسیڈنگ کو کالعدم قرار دے دیا گیا اور تمام کیسز ٹربیونل کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔