ٹریفک آفیسر میانوالی کی شہریوں کو لائن لین سے متعلق بریفنگ

 ٹریفک آفیسر میانوالی کی شہریوں  کو لائن لین سے متعلق بریفنگ

میانوالی (نامہ نگار )محفوظ پنجاب راستے آسا ن پروگرام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی نے شہریوں کو لائن لین سے متعلق بریفنگ دی۔ڈی ٹی او طیئب علی شاہ نے شہریوں کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ٹریفک قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں، جن کے پیش نظر ٹریفک وائلیشنز پر خصوصی طور پر کیمپین جاری ہے ۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی طرف سے پنجاب بھر میں خصوصی طور پر بغیر ہیلمٹ اوور سپیڈنگ،لین لائن ڈسپلن، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ٹریفک قوانین پر کمپینز چلائی جا رہی ہیں۔ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی سربراہی میں ٹریفک پولیس میانوالی روز مرہ چالاننگ کمپین کے ساتھ ساتھ اویئرنس بھی دے رہی ہے ۔

 موٹر سائیکل سوار حضرات سے گزارش ہے کہ وہ انتہائی بائیں لائن یعنی سڑک کے کنارے کے ساتھ سفر کریں۔ جہاں روڈ پر پیلی لائن اور ہارڈ شولڈر ہے وہاں پر انتہائی بائیں سائیڈ ہارڈ شولڈر پر سلو موونگ وہیکلز اور خصو صاً موٹر سائیکل سوار سفر کریں اگر سلو موونگ اور موٹر سائیکل سوار انتہائی کنارے پر سفر کریں گے تو وہ تیز رفتار گاڑیوں کی لین کی زد سے بچ کر محفوظ سفر کر سکیں گے جس سے حادثات میں کمی آئے گی۔اپنی زندگی کی حفاظت کے معاملات کو فوقیئت دے کر سفر کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں