ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ڈی ایچ کیو  ہسپتال جوہرآباد کا دورہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ڈی ایچ کیو جوہرآباد کا دورہ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ایمرجنسی، آوٹ ڈور، وارڈز، لیبارٹری اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور ان کے مسائل سنے ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری اور مریضوں کی بہتر نگہداشت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ہسپتال کی ہیلتھ سروسز اور ندیگر سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں