سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے گاؤن پہن کر حاضری دی
شاہ پور صدر (نامہ نگار ) محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایت پر سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے گاؤن پہن کر حاضری دی اس موقع پر اساتذہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اساتذہ کے لیے بلیک گاؤن کا ڈریس کوڈ متعارف کروانا صرف ایک لباس کی ہدایت نہیں بلکہ پیشے کے وقار اور شناخت کو مضبوط بنانے کا قدم ہے ۔
پرنسپل گرلز ہائی سکول عظمیٰ راو نے کہا کہ بلیک گاؤن سنجیدگی، وقار اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔ جب میل اور فی میل اساتذہ ایک متعین ڈریس کوڈ میں نظر آتے ہیں تو ادارے میں یکسانیت، نظم و ضبط اور پروفیشنل ماحول پیدا ہوتا ہے ۔یہ نہ صرف اساتذہ کی اجتماعی شناخت کو نمایاں کرتا ہے بلکہ طلبہ کے دلوں میں احترام اور اعتماد بھی بڑھاتا ہے ۔