شوہر کا بیوی پر تشدد ،خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانہ صدر پہنچ گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 91 جنوبی میں اولاد پیدا نہ ہونے پر شوہر کا بیوی پر تشدد ،متاثرہ خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانہ صدر پہنچ گئی اور اپنے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔
خاتون مسماۃ(ب) نے الزام عائد کیا کہ غیر شادی شدہ ظاہر کر کے مجھ سے شادی کی جبکہ شوہر پہلے سے شادی شدہ تھا اولاد نہ ہونے پر مجھے غلیظ گالیاں دیتا اور تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔