مسلح افراد نے دو لاکھ روپے مالیت کاموٹرسائیکل چھین لیا

 مسلح افراد نے دو لاکھ روپے  مالیت کاموٹرسائیکل چھین لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موضع چھانٹ کے قریب نیئر اقبال نامی طالب علم کو احسان وغیرہ درجن سے زائد مسلح افراد نے راستہ میں روک کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس سے دو لاکھ روپے مالیت کاموٹرسائیکل، آئی فون اور دس ہزار روپے نقدی چھین لی ۔

 ملزمان اس دوران تشددکرتے ہوئے ویڈیو بھی بناتے رہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے ، پولیس نے چار نامزد اور آٹھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں