دعوے ٹھس ‘کلورکوٹ میں انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود

دعوے ٹھس ‘کلورکوٹ میں انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود

کلورکوٹ میں قصابوں کی ہڑتال کو تیسرا دن جانور کا گوشت دستیاب نہیں مرغی فارموں سے مہنگا مال ملتا سرکاری ریٹ افسران مرضی کا بناتے ، دکاندار

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)ماہ مقدس میں سستی اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے وزیر اعلی ٰپنجاب کے دعوے ٹھس کلورکوٹ میں انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود غریب گاہک پریشان بڑے گوشت کے قصابوں کی ہڑتال چکن کے ریٹ کم نہ ہوسکے ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ماہ رمضان میں غریب عوام کو سستی اشیاء ضروریہ سرکاری نرخوں پر فراہمی کا وعدہ کیا تھا لیکن کلورکوٹ میں مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کیوجہ سے پھلوں سبزیوں چکن کے ریٹ زیادہ ہیں چکن بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ ہمیں مرغی فارموں سے مہنگا مال ملتا ہے سرکاری ریٹ افسران مرضی کا بناتے ہیں ہم کس طرح سرکاری ریٹ پر چکن فروخت کریں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کلورکوٹ کے بازار میں اکر اپنے اہلکاروں سے پھلوں سبزیوں کی ریڑھیوں کے سامنے کھڑے ہو کر صرف اپنی تصویریں بنانے تک محدود ہو گئے ہیں جبکہ غریب گاہکوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے میڈیا کی بار بار پھلوں سبزیوں سمیت دیگر اشیاء کے نرخوں میں اوورچارجنگ کی نشاندہی کے باوجود مقامی افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

کلورکوٹ میں بڑے گوشت کے قصابوں کی ہڑتال کو تیسرا دن ہے کلورکوٹ میں بڑے جانور کا گوشت دستیاب نہیں ہے لوگ بڑے گوشت کے حصول کیلئے مارے مارے پھرتے نظر اتے ہیں بڑے گوشت کو فروخت کرنیوالے قصابوں کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں جانور انہیں مہنگے ملتے ہیں وہ سرکاری ریٹ پر گوشت فروخت کریں تو انہیں نقصان ہوتا ہے‘شہریوں نے ڈی سی بھکر احسان علی جمالی سے اپیل کی ہے کہ کلورکوٹ میں پھلوں سبزیوں چکن مسیت دیگر اشیاء کے نرخوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اوورچارجنگ پر ایکشن لیں تاکہ غریب گاہکوں کو سرکاری نرخوں پر اشیاء دستیابی ممکن ہو سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں