مریم نے نئی ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی

 مریم نے نئی ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی

مریم نے نئی ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دیدیہر تحصیل میں گھر میت لے جانے کے لئے کم از کم ایک وین میسر ہوگی

میانوالی (نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی سمیت میت کو ہسپتال سے گھر پہنچانے کیلیئے نئی ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ جس کے تحت پنجاب کی ہر تحصیل میں ہسپتال سے گھر میت لے جانے کیلئے کم از کم ایک وین میسر ہوگی مرحوم کے اہل خانہ 1122 پر کال کر کے یا ہسپتال کاؤنٹر سے مفت وین سروس لے سکیں گے میت کو ہسپتال سے دوسرے شہر لے جانے کی سہولت بھی مفت دی جائے گی. حکومت پنجاب کے اس اقدام سے غریب و حقدار افراد کو بڑی سہولت ملے گی قبل ازیں انہیں ہزاروں روپے لگا کر میت گھروں تک منتقل کرنی پڑتی تھی اور پرائیویٹ ایمبولینس مافیا منہ مانگی رقم بھی وصول کر لیتا تھا شہریوں نے سی ایم سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی تعداد بڑھائی جائے کیونکہ ایک ہی گاڑی پوری تحصیل کا کیسے بوجھ اٹھائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں