زیادتی کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ جرمانہ

زیادتی کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ جرمانہ

زیادتی کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ جرمانہ چعدالت نے پراسکیوشن اور پولیس کی ٹھوس شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سزا سنائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عدالت نے کمسن بچے سے زیادتی کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا،تھانہ عطاء شہید کے مقدمہ میں معزز عدالت نے بہترین پراسکیوشن اور پولیس کی پیش کردہ ٹھوس شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم امداد اﷲ کو عمر قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے تفتیشی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، جنہیں کسی رعایت کا حق نہیں۔ سرگودھا پولیس جدید ٹیکنالوجی اور فارنزک شواہد کے ذریعے ایسے مقدمات کی بھرپور پیروی کر رہی ہے تاکہ مظلوم کو انصاف اور ظالم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں