دوکاندار سے کیمیکل ڈور برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر نواحی علاقے 66شمالی میں چھاپہ مار کر ایک دوکاندارجس کا نام محمد احسان بتایا جاتا ہے کو حراست میں لے لیا ۔
جو کہ دیگر اشیاء کیساتھ ساتھ پتنگیں اور کیمیکل ڈور بھی فروخت کر رہا ہے ملزم کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں اور دس کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔