چور مسجد کا گلہ توڑ کر پچاس ہزار نقدی لے اڑا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بد بخت چور مسجد کا گلہ توڑ کر پچاس ہزار روپے نقدی لے اڑا ،بتایا جاتا ہے کہ جامع مسجد ابوہریرہ شیراز پارک سے گزشتہ شب سے گھنٹہ پہلے نامعلوم نوجوان نے گلہ توڑ کر پچاس ہزار سے نقدی چرا لی ۔
اور فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزم کی تلاش جاری ہے ۔