دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا،رانا عزیزالرحمان

 دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں  سے پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور  نہیں کیا جا سکتا،رانا عزیزالرحمان

کندیاں (نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن کے نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر این اے 90 رانا عزیزالرحمان نے ضلع بھکر کی داجل چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدائے کرام کے درجات جنت الفردوس میں بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے ملک و قوم کے دفاع کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر امن و امان کو یقینی بنایا۔رانا عزیزالرحمان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتاپوری قوم پنجاب پولیس، پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں