اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کا سلیمان پورہ کا دورہ، آتشزدگی کے مقام کا معائنہ
بھلوال(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کا سلیمان پورہ گلی نمبر 1 کا دورہ آتشزدگی کے مقام کا معائنہ اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل نے سلیمان پورہ گلی نمبر 1 کا دورہ کیا جہاں گزشتہ روز دکان کے گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اس موقع پر ممبر وزیر اعلی پنجاب کوارڈنیشن کمیٹی چوہدری شاہد جٹ بھی انکے ہمراہ تھے دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے متعلقہ پٹواری کو ہدایت کی گئی کہ متاثرہ املاک اور نقصان کا فوری تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کی جائے تاکہ جلد از جلد ازالے کے اقدامات کیے جا سکیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مقامی افراد اور دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ تمام دکاندار اپنی دکانوں پر فائر ایکسٹنگوشر لازمی رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آگ پر فوری قابو پایا جا سکے اور جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے ۔