خوشاب کو دریائے جہلم کے سیلابی ریلے سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ،چوہدری عبدالمنان
خوشاب(نمائندہ دنیا )خوشاب شہری اتحاد کے بانی راہنما ممتاز مائنز اونر چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ تاریخی شہر خوشاب کو دریائے جہلم کے سیلابی ریلے سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
بد قسمتی سے کسی بھی دور حکومت میں اس شہر کو طغیانی سے بچانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اس شہر کے مکین ہر موسم میں ناقابل تلاقی نقصان اٹھارہے ہیں ،میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیت مہیا کرنا اور انہیں مسائل کے گرداب سے نکالنا منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے ۔