شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی وہ ہر لمحہ رابطہ میں ہیں ،مرزا محمد احمد
بھلوال(نمائندہ دنیا) سینئر رہنما مسلم لیگ(ن)مرزا محمد احمد نے کہا ہے کہ حلقہ بھر میں تعمیری کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے شہر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے منتخب نمائندگان کوشاں ہیں۔
وعدوں سے تکمیل تک کا سفر پاکستان مسلم لیگ(ن) کا خاصہ ہے یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹرمختاراحمد بھرتھ اورایم پی اے چوہدری منصوراعظم سندھو کی اس حلقہ کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی وہ ہر لمحہ رابطہ میں ہیں ۔