ڈی پی او میانوالی وقار عظیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
میانوالی (نامہ نگار)نیو تعینات ڈی پی او میانوالی وقار عظیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ڈی پی او نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہدا کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر انہوں نے پولیس شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا،شہداء محکمہ پولیس کا سرمایہ افتخار ہیں، جنکی بدولت معاشرے میں امن قائم ہے ۔