دوکانوں اور مارکیٹوںکی1667انسپکشن
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران مختلف دوکا نوں اور مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کاسلسلہ جاری۔
گزشتہ روز سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس کے افسران نے مختلف دوکانوں اور مارکیٹوں کی1667انسپکشن کیئں اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر مختلف دکانداروں کو 9500روپے جر ما نہ عائد کیا گیا جبکہ ایک دوکا ن کو سیل کر دیا گیا۔