اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کا قیمتوں میں استحکام کے لیے تاجران کے ساتھ اجلاس ،مؤثر اقدامات پر تبادلہ خیال
بھلوال(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کا قیمتوں میں استحکام کیلئے تاجران اور میڈیا نمائندگان کے ساتھ اجلاس قیمتوں کے استحکام پر مشاورت ۔
اسٹنٹ کمشنر بطوال مدثر ممتاز ہرل کی زیر صدارت قصابوں، سبزی فروشوں، پرائس کنٹرول مجسٹریس اور میڈیا نمائندگان کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور ریگولیشن کے مؤثر اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں باہمی تعاون، شفافیت اور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا تا کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اس موقع پر سبزی گوشت کریانہ فروٹ کے صدور اور صحافی برادری رصدر بھلوال پریس کلب رجسٹرد مرزامحمد اسلم بیگ رانا لیاقت را نا فاروق اصغر قمر انقلابی خرم راجپوت بھی موجود تھے ۔