ہوائی فائرنگ کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے پر جمال کوڑا اور ساتھی گرفتار
خوشاب(نمائندہ دنیا )صدر پولیس جوہر آباد نے اسلحہ لہرانے اور ہوائی فائرنگ کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے پر جمال کوڑا اور اس کے ساتھیوں کو قانون کی گرفت میں لے لیا ۔
ملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان اپنے ایک مخالف ساقی اعوان کے ساتھ لڑائی کرنے کیلئے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور اسلحہ لہراتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی جس سے پورے علاقہ میں خوف و ہراس پئیل گیا ۔ پولیس نے لڑائی کے دوران استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ، ڈنڈے سوٹے ، ہنٹر اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے ہیں۔