قصور:درجن سے زائدوارداتیں لاکھوں روپے ،سامان لوٹ لیا
قصور(نمائندہ دنیا)ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی درجن سے زائد وارداتوں میں لاکھوں روپے ، زیورات ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیاگیا ۔
چاہ سموں والاچونیاں کے رہائشی شفیق ،اُسکے بھائی وجاہت اور اُنکے ہمراہ جانے والے مہمان سے کھوتی پل کے قریب ڈاکوؤں نے 25ہزار، دو موبائل چھین لئے ،چونیاں کے محلہ کرم آباد سے چور عرفان کا بکرا ، کوٹلی رائے ابوبکر کے رہائسی رضوان کے گھر سے ایل سی ڈی ،سٹیل باغ سے سٹریٹ لائٹس کی تاریں ،پولیس تھانہ صدر قصور کے علاقہ بگری سے ارشاد کے مکان سے ریڑھی، 4بوری سیمنٹ ودیگرسامان لے گئے ۔