بھاگٹانوالہ میں شہری کی 5 ہارس پاور بجلی کی موٹر چوری

بھاگٹانوالہ میں شہری کی 5  ہارس پاور بجلی کی موٹر چوری

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ میں نامعلوم چور ایک اور کارروائی میں عمر قدوس نامی شہری کی 65 ہزار روپے مالیت کی 5 ہارس پاور بجلی کی موٹر چوری کرکے فرار ہوگئے ۔دوسری واردات میں چک 84 کے رہائشی محمد شہباز کا مسجد کے باہر سے 2 لاکھ روپے مالیت کا موٹر سائیکل نامعلوم افراد لے اڑے ۔

واقعہ کے بعد متاثرہ شہری نے تھانے میں درخواست دے دی جس پر پولیس نے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔متاثرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں