نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے قیمتی موبائلز چھین لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) راہزنی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 41شمال کے قریب محمد فیصل اور 43شمالی کے قریب طیب مجید خان سے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے قیمتی موبائلز چھین لئے اور فرار ہو گئے۔
جبکہ 168شمالی کے احسان اﷲ ،43شمالی کی رہائشی بیوہ سونیا بی بی ،50شمالی کے منور خان کے گھرو ں سے لگ بھگ پچا س لاکھ روپے کا مال و زر ،موضع چھانٹ کے محمد جلال سکندر کی چار منزلہ پرانی عمارت سے ملزمان پچاس لاکھ روپے مالیت کی قیمتی لکڑی و دیگر میٹریل چوری کر کے لے گئے ۔بونگہ منہاس کے احسن نواز کے گودام سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کی تین سو من گندم،محمدی کالونی سے ارسلان احمد،84جنوبی سے محمد شہباز،موضع گھوگھیاٹ سے راحیل احمد،عزیز کالونی سے غلام رسول کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔