گیس کی غیر قانونی ری فلنگ میں ملوث 5دوکاندار گرفتار

گیس کی غیر قانونی ری فلنگ  میں ملوث 5دوکاندار گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے اندرون شہرمختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران گیس کی غیر قانونی ری فلنگ میں ملوث 5دوکاندار گرفتار کر لئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ کاروائی بکر منڈی ،مقام حیات ،کوٹ فرید روڈ پر عمل میں لائی گئی اور پکڑے جانیوالوں کے نام نعیم، عاقب،عمر حیات،قیصر اور شوکت بتائے جاتے ہیں ، پولیس نے درجنوں سلنڈرز اور ری فیلنگ میں استعمال ہونیوالا سامان موٹریں ،پمپ وغیرہ قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں