کمشنر سرگودہا ڈویژن کا گورنمنٹ انبالہ مسلم ہائی سکول کا اچانک دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے گورنمنٹ انبالہ مسلم ہائی سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری اور دستیابی کے علاؤہ سکولوں کی صفائی، حفاظتی انتظامات و دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔
کمشنر سرگودھا نے کلاس رومز میں جا کر تدریسی عمل کا براہِ راست معائنہ کیا اور طلبہ سے نصاب کے سوالات پوچھے ۔ انہوں نے اساتذہ کی تدریسی مہارت اور طلبہ کی تعلیمی دلچسپی کو بھی جانچا اور ضروری رہنمائی فراہم کی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ بچوں کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تدریسی پلان پر سختی سے عمل کریں۔ اضافی معاونت فراہم کریں اور کسی بھی کمی کو فوری دور کیا جائے ۔