ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی یاد میں پہلا باقاعدہ تعزیتی ریفرنس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر وزیر آغا ادبی سوسائٹی اور گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کے زیر اہتمام اردو زبان و ادب کے معروف استاد، ادیب،شاعر، نقاد ، محقق اور ماہر اقبالیات، پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی یاد میں پہلا باقاعدہ تعزیتی ریفرنس پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر راجہ محمد اظہر عباس کی صدارت میں کالج ہذا کی لائبریری میں منعقد ہوا۔
نظامت کے فرائض انچارج وزیر آغا ادبی سوسائٹی ، پروفیسر ڈاکٹر سید مرتضی حسن شیرازی نے ادا کیے ۔ جب کہ میزبان شخصیات کے علاوہ سرگودھا رائٹرز کلب کے سرپرست ممتاز عارف، صدر سرگودھا رائٹرز کلب، پروفیسر یوسف خالدکی شخصیت اور خدمات کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔