پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ساجد شہید پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا گرفتار منشیات فروش ذیشان سے 30 لیٹر شراب اور شفیق سے 240 گرام چرس برآمد ہوئی۔
اسی طرح تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے دوران کاروائی منشیات فروش کامران کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے چرس 720 گرام برآمد کر لی گئی ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔