ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی زندگی کے کئی زاویے ہیں، فضل الرحمان

ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی زندگی  کے کئی زاویے ہیں، فضل الرحمان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق صدر چیمبر آف کامرس مرزا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پروفیسر ہارون الرشید تبسم ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ان کی زندگی خلوص، شفقت، محنت اور نظم و ضبط سے عبارت ہے پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی زندگی کے کئی زاویے ہیں اور کمال کی بات یہ ہے کہ وہ ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔ انھوں نے ساری زندگی حب الوطنی اور نظریہ پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کی ذات میں کسی قسم کا کوئی لالچ نہیں تھاوہ نہایت شفیق اور بہادر انسان تھے ،ہمیشہ وقت کی پابندی اور ڈسپلن کو اپنا شعار بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں