پی ٹی آئی نے تشدد کا راستہ ترک نہیں کیا،غوث نیازی
قومی مجرم کی رہائی کیلئے شرپسندوں کے دباو میں آ کر قومی ضمیر کا سودا نہیں کر یں گے ، 9مئی کے واقعات دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، میڈیا نمائندوں سے گفتگو
خوشاب(نمائندہ دنیا)مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدرغوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کی جانب سے رہائی فورس کے نام پر مسلح جتھے کی تشکیل کا اعلان ظاہر کرتا ہے پی ٹی آئی نے ابھی تک تشدد پسندی کا راستہ ترک نہیں کیا، وزیر اعظم شہباز شریف کو قومی مفادات عزیز ہیں ، قومی مجرم کی رہائی کیلئے کسی بھی صورت میں شرپسندوں کے دباو میں آ کر قومی ضمیر کا سودا نہیں کر یں گے ، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہ حکومت ، مسلح افواج اور پاکستانی عوام ایک پیج پر ہیں ، 9مئی کے واقعات دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے فتنہ و فساد کی سیاست کو دفن کرنے کا عہد کر رکھا ہے ، وطن عزیز میں فساد پھیلانے والے ہر شدت پسند کیخلاف قانوں کی لاٹھی حرکت میں آئے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے ملکی معیشت کو مفلوج کرناقابل معافی جرم کیا جس کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے موجود حالات احتجاج اور ہلڑ بازی کا راستہ اپنانے کی بجائے ملک و قوم کا مستقبل روشن اور تابناک بنانے کیلئے ٹھو س منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔