نہر شاہ پور برانچ میں گندم کی اچھی فصل کے لیے دوبارہ پانی چھوڑ دیا

نہر شاہ پور برانچ میں گندم کی اچھی فصل کے لیے دوبارہ پانی چھوڑ دیا

نہر شاہ پور برانچ میں گندم کی اچھی فصل کے لیے دوبارہ پانی چھوڑ دیا دوسرا پانی دیا جا رہا برانچ میں25فروری سے 10مارچ تک چلائی جائے گی ،سب انجینئر

میانی( نامہ نگار ) میانی ششماہی نہر شاہ پور برانچ میں گندم کی اچھی فصل کے لیے دوبارہ پانی چھوڑ دیا گیا۔ ششماہی نہر شاہ پور برانچ میں دوبارہ پانی چھوڑ دیا گیا ان خیالات کا اظہار سب انجینئر عادل شرجیل نے صحافیوں سے کیا انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق گندم کی فصل کی اچھی پیداوار کے لئے ششماہی نہروں میں بھی دوسرا پانی دیا جا رہا ہے جس کے لئے شاہ پور برانچ میں25فروری سے 10مارچ تک چلائی جائے گی یاد رہے کہ اس سی پہلے بھی گندم کے لئے اضافی پانی ماہ نومبر میں دیا جا چکا ہے محکمہ آبپاشی پنجاب سرگودھا اریگیشن زون لوئر جہلم کینال سرکل سرگودھا زراعت کو فروغ دینے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں