جمعیت علمائے پاکستان کے وفد گورنر خیبرپختونخواسے ملاقات
جمعیت علمائے پاکستان کے وفد گورنر خیبرپختونخواسے ملاقاتسیاسی اتحاد کے حوالے سے بھی گفتگو ،باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
کندیاں (نمائندہ دنیا) جمعیت علمائے پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ محمد صفدر شاہ کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے پاکستان کے درمیان سیاسی اتحاد کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملکی معاملات میں فعال کردار ادا کر رہی ہے اور بین الاقوامی فورمز پر ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ دینی و سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے اور مذہبی و سیاسی قیادت معاشرتی یکجہتی اور بھائی چارے کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے ۔ گورنر نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔