ڈی ایچ ہسپتال جوہر آباد کا اہلکار ادویات لیکر مارکیٹ جاتے پکڑا گیا
ڈی ایچ ہسپتال جوہر آباد کا اہلکار ادویات لیکر مارکیٹ جاتے پکڑا گیا چار رکنی کمیٹی تشکیل ، آپریٹ کرنیوالے ڈاکٹر کو کمیٹی کے رو برو پیش ہونے کا حکم
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈی ایچ کی ہسپتال جوہر آباد میں آپریشن تھیٹر کا ایک اہلکار جاوید اخترآپریشن تھیٹر سے ادویات لے کر مارکیٹ جاتے ہوئے پکڑا گیا ،اہلکار کے پکڑے جانے کی ویڈو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈٖنٹ ڈاکٹر احمد خان نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر غلام حسین قاسمی ، سینئر سرجن ڈاکٹر مجید ٹوانہ ، ڈی ایل ایم او ڈاکٹر امیر مختار اور ہیڈ نرس شاہین اختر پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے مریض کو آپریٹ کرنیوالے ڈاکٹر آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر وسیم اﷲ،وارڈ سرونٹ جاوید اختر اور او ٹی وارڈ جاوید کو کمیٹی کے رو برو پیش ہونے کے احکامات جاری کئے ہیں، ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر احمد خان کا کہنا ہے کہ اس واقعہ مکمل غیر جانبداری کے ساتھ تحقیقات کرائی جائیں گی اور الزام درست ثابت ہونے پر بلا امتیاز کاروائی ہو گی ، اس ضمن میں جب آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر وسیم اﷲ سے رابطہ کیا گیا توا نہوں الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہڈی ایچ کیوہسپتال کے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کی فعالیت بعض عناصر کو بری طرح کھٹک رہی ہے اور یہ مبینہ واقعہ ہسپتال میں ہونیوالے آپریشن کو بند کروانے مذموم سازش ہے ،انشاء اﷲ تحقیقات کے دوران دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کا پانی ہو جائے گا ۔