پاکستان کی ترقی اور سلامتی معاشی ترقی سے وابستہ ،انجمن تاجران
پاکستان کی ترقی اور سلامتی معاشی ترقی سے وابستہ ،انجمن تاجران حکومت چاہتی ہے آنے والی کسی بھی حکومت کے لیے مسائل پیدا نہ ہوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی معاشی ترقی سے وابستہ ہے جس پر گزشتہ 75 سال سے کسی بھی حکومت نے توجہ نہیں دی جو بھی آیا اس نے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کو اپنایا جس کا خمیازہ پاکستان کو کسی نہ کسی حوالے سے بھگتنا پڑ رہا ہے ناصر محمود سہگل نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ مستقبل قریب میں آنے والی کسی بھی حکومت کے لیے مسائل پیدا نہ ہوں تو حکومت کو فوری طور پر معاشی ترقی پر توجہ دینی ہوگی دیکھا جاتا ہے کہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ قرض لے کر ملک چلانے کی کوشش کرتی ہے اگر ایسا ہی کرنا ہے تو پھر ہر پانچ سال بعد حکومت بدلنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ جو آتا ہے وہ اپنی پالیسی نافذ کرنے کی کوشش کرتا ہے جس سے عوامی مسائل بڑھ رہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ معاشی ترقی پر توجہ دے اور تسلسل کے ساتھ جو بھی حکومت آئے یا جائے وہ پالیسیوں کو جاری رکھے۔