ڈسپوزلز ’ گٹروں اور نالوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری
ڈسپوزلز ’ گٹروں اور نالوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری ممکنہ بارشی صورتحال کے دوران عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ڈویژن بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو جاری مراسلہ میں 31مارچ 2025تک اپنے اپنے علاقوں میں ڈسپوزلز ’ گٹروں اور نالوں کی صفائی کو ہر ممکن یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے تاکہ اپریل اور مئی میں ممکنہ بارشی صورتحال کے دوران عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،ذرائع کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنرکواس سلسلہ میں نگرانی کا خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتظامات اور صفائی وغیرہ کی تصاویر پر مبنی عملدرآمد کی رپورٹس ارسال کی جائیں۔