شوہر تشدد کرتا، گلا دبا کر مارنے کی بھی کوشش کی، بیوی

شوہر تشدد کرتا، گلا دبا کر مارنے کی بھی کوشش کی، بیوی

شوہر تشدد کرتا، گلا دبا کر مارنے کی بھی کوشش کی، بیوی اسلام آباد کالونی میں نشہ کے عادی نے بیوی کو مارا پیٹا ،مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شوہروں کے بے جا تشدد اور مظالم کا شکار دو خواتین انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی، بتایا جاتا ہے کہ 117جنوبی میں عثمان نامی شخص نے بچو ں کے شور اور لڑائی کرنے پر شروع ہونیوالی توں تکرار کے دوران طیش میں آ کر اپنی بیوی صائمہ نورین کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بنا ڈالا،بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور گلا دبا کر مارنے کی بھی کوشش کی ،اسی طرح اسلام آباد کالونی میں نشہ کے عادی وقاص نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی ناصرہ بی بی کو مارا پیٹا تاہم اہل محلہ نے مداخلت کر کے دونوں کی جان بخشی کروائی ،متاثرہ خواتین کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں