ریموٹ سرچ پارک چشمہ کی کاروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

ریموٹ سرچ پارک چشمہ کی کاروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کندیاں (نمائندہ دنیا)بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کی کاروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کی ہدایات پر حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں پر 24 گھنٹے چیکنگ کا عمل جاری انچارج چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ سب انسپکٹر عنایت اللہ خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد حنیف ولد غلام جیلانی سکنہ خانقاہ سراجیہ سے پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کرایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں