پیرا ویٹس کے لیے موٹر سائیکل کی فراہمی کا آغاز

پیرا ویٹس کے لیے موٹر سائیکل  کی فراہمی کا آغاز

میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ضلع میانوالی کی تینوں تحصیلوں میانوالی، عیسیٰ خیل، پپلاں کے مویشی پال حضرات اور لائیو سٹاک ایمپلائز کے لئے بڑے تحائف جدید ترین الٹرا ساؤنڈ مشینوں کی فراہمی پیرا ویٹس کے لیے موٹر سائیکل کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام کی سربراہی میں ایک پر وقار تقریب سی وی ایچ میانوالی میں منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نائب صدر سرگودھا ریجن ساجد خان موچھ تھے ، تقریب میں پی ایم ایل این یوتھ ونگ کے صدر خضر حیات خان شہبازخیل، احمد خان ممبر مانیٹرنگ ٹیم میانوالی، رانا حیدر سوشل میڈیا ٹیم بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں