اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا نگہبان رمضان دستر خوانو کا دورہ

 اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا نگہبان  رمضان دستر خوانو کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر ضلع بھر میں مریم کے مہمان دستر خوان پر مستحق افرادکیلئے افطاری کی سہولت کا سلسلہ جاری۔

اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال نے گذشتہ شام تحصیل پپلاں میں قائم نگہبان رمضان دستر خوانو کا دورہ کیا اور افطاری کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انھوں نے میڈیا کو تفصیل سے آگاہ کر تے ہو ئے بتایا کہ تحصیل پپلاں میں دو نگہبان رمضان دستر خوان قائم کئے گئے ہیں۔

 انہوں نے بتایاکہ گذشتہ روز رمضان المبارک کی چھٹی افطاری کے موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم دستر خوان پر 270جبکہ تحصیل کلب پپلاں میں قائم دستر خوان پر 310مستحق افراد کا روزہ افطار کرایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں