خوشاب کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

 خوشاب کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

خوشاب کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئیسرحدی چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت

خوشاب(نمائندہ دنیا )بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پردہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کے بعد ضلع خوشاب کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ضلع بھر کی سرحدی چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو کسی بھی ممکنہ تخریبی کاروائی کے تدارک کیلئے ہمہ وقت چوکس رہنے اور موجودہ ملکی حالات کئے تناظر میں پولیس افسران کو سیفول پروف سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ بندیال کا دورہ کیا اور وہاں پرسیکورٹی کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان کی مانیٹر نگ کا نظام موثر بنانے کے احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او خوشاب نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقہ کی چیک پوسٹوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ مساجد و امام بارگاہوں میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں