کمشنر سرگودھا کا تحصیل ساہی وال کا دورہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا معائنہ
ساہی وال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا)حافظ شوکت علی کمشنر سرگودھا ڈویژن نے اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال شمس الرحمن کے ہمراہ تحصیل ساہی وال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہی وال کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی وارڈ، ایکسرے روم سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کمشنر سرگودھا نے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال عملہ کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں آنے والے تمام مریضوں کو ادویات فوری طور پر ایمرجنسی سے ہی فراہم کی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ محمد علی کھوکھر اور ڈاکٹر ڈاکٹر کفایت اﷲ اعوان نے کمشنر کو ہسپتال میں درپیش مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔