آئی جی پنجاب ریموٹ سرچ پارک چشمہ کا دورہ،سکیورٹی بریفنگ

آئی جی پنجاب ریموٹ سرچ پارک چشمہ کا دورہ،سکیورٹی بریفنگ

آئی جی پنجاب ریموٹ سرچ پارک چشمہ کا دورہ،سکیورٹی بریفنگ چیک پوسٹوں پر تعینات نفری، اسلحہ و ایمونیشن، مورچوں اور تھرمل کیمروں کا معائنہ

کندیاں (نمائندہ دنیا) آئی جی پنجاب عبدالکریم کا پنجاب خیبر پختونخواہ بارڈر پر قائم بین الصوبائی ریموٹ سرچ پارک چشمہ کا سرپرائز وزٹ ،سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی وقار عظیم سمیت دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او میانوالی نے آئی جی پنجاب کو سرحدی سکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی آئی جی پنجاب نے سرحدی داخلی و خارجی راستوں، حساس مقامات، چیک پوسٹوں پر تعینات نفری، اسلحہ و ایمونیشن، مورچوں اور تھرمل کیمروں کا معائنہ کیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے داجل چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے تناظر میں خیبر پختونخواہ سے آنے والی ٹریفک کی سخت چیکنگ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کو ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فورس کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھنے کی بھی تاکید کی۔آئی جی پنجاب نے مشکل حالات کے باوجود فرائض منصبی بہترین انداز میں سرانجام دینے پر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں