رعایتی سکیموں سے مافیانے ہاتھ صاف کرنا شروع کردیئے
پیکنگ پر ڈسکاؤنٹ واضح طور پردرج ہونے کے باوجود ڈسٹری بیوٹر حضرات کی طرف سے مشروبات اور دیگر اشیاء پرانے نرخوں پر ہی دوکانداروں کو سپلائی کی جا رہی ہیں کمپنیوں کی طرف سے مختلف اشیاء پر دس سے پندرہ روپے فی آئٹم ڈسکاؤنٹ درج ہونے کے باوجود ڈسٹری بیوٹر حضرات غیر قانونی منافع کما رہے ہیں، کمپنیوں کا موقف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کے دوران بڑی کمپنیوں کی طرف سے جاری ہونیوالی خصوصی رعایتی سکیموں سے غریب صارف مستفید ہونے کی بجائے منافع خور مافیا/ڈسٹری بیوٹرز نے ہاتھ صاف کر نا شروع کر دیئے عوام یہاں بھی ریلیف سے محروم ہو کر رہ گئے ، پیکنگ پر ڈسکاؤنٹ واضح طور پردرج ہونے کے باوجود ڈسٹری بیوٹر حضرات کی طرف سے مشروبات اور دیگر اشیاء پرانے نرخوں پر ہی دوکانداروں کو سپلائی کی جا رہی ہیں، دوکانداروں کاکہنا ہے کہ کمپنیوں کی طرف سے مختلف اشیاء پر دس سے پندرہ روپے فی آئٹم ڈسکاؤنٹ درج ہونے کے باوجود ڈسٹری بیوٹر حضرات غیر قانونی منافع کما رہے ہیں، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ویسے ہی رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے اس امر پر بھی سوائے صبر شکر کرنے کے کیا کیا جا سکتا ہے ۔