دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر ملاوٹ شدہ دودھ کی تیاری

دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر ملاوٹ شدہ دودھ کی تیاری

دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر ملاوٹ شدہ دودھ کی تیاریگوالوں نے روٹس کے ساتھ ساتھ اوقات کار بھی تبدیل کر لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامیہ اور گوالوں کے درمیان بلی چوہے کا کھیل جاری جبکہ ویجی لینس ٹیموں کے مطابق مختلف دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر ملاوٹ شدہ دودھ کی تیاری اور دیگر اضلاع میں سپلائی کا سلسلہ بھی جاری ہے ، فوڈ اتھارٹی کے تحت شاہراؤں پر ناکہ بندی کے دوران پکڑے جانیوالے گوالوں کے خلاف کاروائی وقتافوقتا جاری ہے ،جس کے پیش نظر دیہی علاقوں سے آنیوالے گوالوں نے روٹس کے ساتھ ساتھ اوقات کار بھی تبدیل کر لئے ہیں، زیادہ تر کاروبار موبائل کے ذریعے ارجنٹ بنیادوں پر ہو رہا ہے ، اور انتظامیہ کی کاروائی کے باوجود شہرمیں مضر صحت دودھ کی سپلائی بدستور جاری ہے ، دوسری طرف ویجی لینس ٹیموں نے اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ دودھ میں گری کا تیل ،مخصوص پاؤڈر اور دیگر کیمیکلز ملا کر اسے گاڑھا کر کے سرگودھا ریجن کے علاوہ راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع میں بھی وسیع پیمانے پر سپلائی کیا جا رہا ہے ،اور یہ دودھ صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہو رہا ہے ،ٹیموں نے اس حوالے سے چند کوائف بھی سو ل ایڈمنسٹریشن کو ارسال کرتے ہوئے سدباب کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں